بھائی کوقتل کرنیوالا سنگدل بھائی اورچچازادبھائی گرفتار

Tuesday, October 4, 2016

پولیس تھانہ صدرکی اندھے قتل میں کاروائی،شادی کے تنازعہ پربھائی کوقتل کرنیوالا سنگدل بھائی اورچچازادبھائی گرفتار،پولیس نے ملزمان کومقتول کاموبائل فون استعمال کرنے پرگرفتارکیا۔۔۔

منڈی بہاوالدین سرکل صدرکے ڈی ایس پی سیدذوالفقارعلی گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ صدر کے علاقہ شہیدانوالی میں محمدعنایت کو نامعلوم افرادنے تیزدھارآلہ کے ساتھ قتل کرکے اسکی لاش نہرمیں پھینک دی،بعدازں مقتول کے والدکے بیان پرپولیس تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرکے اسکی تفتیش کی جس میں مقتول کے حقیقی بھائی امتیازاحمداوراسکے چچازادبھائی ولایت کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے تیزدھارآلہ اورموٹرسائیکل برآمدکرلی، ڈی ایس پی سیدذوالفقارگیلانی نے بتایاکہ ملزمان کو اپنے مقتول بھائی پررنج تھاکہ اس نے اپنی نیچ ذات مسلم شیخ خاندان کی لڑکی سے شادی کرلی تھی اورانکی گائوں میں بدنامی ہورہی تھی جس پراسے قتل کرکے لاش نہرمیں پھینک دی تھی۔۔