تین قتلوں کا مجرم اشتھاری اسلحہ سمیت گرفتار26-11-2016

Saturday, November 26, 2016

تین قتلوں کا مجرم اشتھاری اسلحہ سمیت گرفتار
منڈی بھاؤالدین ( ٹھٹہ پھیرے) علاقہ تھانہ پھالیہ
مورخہ18/7/2009 مقتول محمد اشرف اس کی بیوی عنصربی بی اور ان کی بیٹی شکیلہ اپنے گھر رات کو سوئے ھوئے تھےکہ ملزم ذکاء اللہ ولد موندا قوم کنگرا سکنہ کالا شادیاں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ھمراہ ان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تین معصوم جانوں کا قتل کر دیا اور خود موقعہ سے فرار ھو گیا جس پر مقدمہ نمبر 319مورخہ 18/7/2009بجرم 302/148/149 ت پ تھانہ پھالیہ درج ھوا 
وجہ عناد یہ تھی ک ملزم ذکاء اللہ کی کزن ماموں زاد بہن نے اپنی آزاد مرضی سے شادی کر لی اور وقوعہ کے دن مقتولین کے گھر مہمان ٹھہرے ھوئے تھے جن کو قتل کرنے کی نیت سے ملزم ذکاء اللہ نے فائرنگ کر کے تین بےگناہ انسانوں کا قتل کر دیا اور خود فرار ھو گیا

جس کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے DSP محمدندیم طارق SDPOپھالیہ اور انسپکٹر احسان ظفر سندھو SHO تھانہ پھالیہ کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا جنھوں نے اپنی ٹیم،عرفان احمدT/ASI/AO پھالیہ ، محمد نواز ASI،شاھد محمود ASI،ھیڈکنسٹیبل شفقت پرویز 799 ،کنسٹیبل کامران صدیق 599 ، کنسٹیبل محمد شھباز 859 ، کنسٹیبل محمد آصف 816 ،کنسٹیبل محمد آصف 1142، کنسٹیبل محمد خواجہ 820, کنسٹیبل افضال احمد 15،کنسٹیبل نصراللہ 238 کے ھمراہ دن رات کوشش و محنت کر تے ھوئے اپنی جانوں پر کھیل کر مجرم اشتھاری ذکاء اللہ کو اسلحہ آتشیں رائفل 7mm سمیت گرفتار کر لیا ھے جس کو عوام نے کافی سراہا ھے اور پولیس کی محنت اور بہادری کو عوام نے تسلیم کیا ھے