Body:
منڈی بہائوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمرسلامت نے رینجر کالونی فائرنگ رینج پرمنڈی بہائوالدین پولیس کی طرف سے کی گئی چاند ماری کا دورہ کیا اور خود بھی چاند ماری میں حصہ لیا۔ایس ایم جی اور بریٹا پسٹل سے چیک فائر کیے اسلحہ کی چیکنگ کی اور اسلحہ ایمونیشن کو درست حالت میں رکھنے کی ہدایات کی اور کوت محرر کو اس حوالے سے سختی سے تنبیہ کی کہ اسلحہ کی صفائی اور درستگی کا خاص خیال رکھے۔