Body:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین عمر سلامت نے اپنے دفتر میں تمام تھانہ کے ایڈمن آفیسرز سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر /لیگل افتخار دیو، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق، ڈی ایس پی پھالیہ سرکل سید محمود شاہ اور ڈی ایس پی ملکوال سرکل راجہ فخر بشیر کے ہمراہ میٹنگ کی...
میٹنگ کے دوران ڈی پی او صاحب نے تھانہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دینے اور مقدمات کو ہر صورت میرٹ پر یکسو کرنے، مجرمان اشتہاری و عادی مجرمان کی فوری گرفتاری، بینکز ،سکولز،مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سخت سیکورٹی چیکنگ کے علاوہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے...
میٹنگ کے دوران ڈی پی او صاحب نے ایڈمن آفیسرز کو ہدایت کی کہ سائلین کا کام اولین ترجیحات پر کیا جائے اور تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے۔