Body:
قائم مقام ڈی پی او منڈی بہاؤالدین خالد بشیر چیمہ صاحب نے موضع کالا شادیاں میں پاک فوج کے جوان لانس نائیک فیاض احمد کے نماز جنازہ میں شرکت کی. ان کے ہمراہ ڈی ایس پی پھالیہ سید محمود شاہ، ایس ایچ او قادر آباد انسپکٹر الطاف وڑائچ اور پی آر او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر قسور عثمان بھی تھے.
لانس نائیک فیاض احمد کا تعلق 5 بلوچ رجمنٹ سے تھا.
یاد رہے کہ فیاض احمد گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں شہید ہو گئے تھے.
نماز جنازہ میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی.